ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل :ایس آئی اؤکی طرف سے روشن خیال مفکر گوری لنکیش قتل کی مذمت:ریاستی گورنر کو سونپا میمورنڈم

بھٹکل :ایس آئی اؤکی طرف سے روشن خیال مفکر گوری لنکیش قتل کی مذمت:ریاستی گورنر کو سونپا میمورنڈم

Wed, 06 Sep 2017 19:07:23    S.O. News Service

بھٹکل:06/ستمبر (ایس اؤنیوز)روشن خیال مفکر ، سنئیر صحافی اورسماجی مفکر کے طورپر مشہور بنگلورو کی گوری لنکیش قتل کی مذمت کر تے ہوئے اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا بھٹکل(ایس آئی اؤ)کی طرف سے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے ریاستی گورنر کو میمورنڈم سونپتے ہوئے ملزموں کے فوری گرفتاری کامطالبہ کیا گیا ۔

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ گوری لنکیش کا بندوق کی گولی سے نشانہ لگا کر قتل کرنا بہت ہی بھیانک اور قابل مذمت ہے ۔ 2سال بھی نہیں ہوئے کہ روشن خیال مفکرکلبرگی کا قتل ہواتھا قاتلوں کی گرفتاری سے پہلے ہی اور ایک مفکر کا قتل ہونا ، اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ آخر ہمارا نظام کس طرف جارہاہے۔ یہ صرف کسی ایک شخص کا قتل نہیں بلکہ ایک نظریہ ، ایک فکر کے قتل کی کوشش ہے۔ ایس آئی اؤ نے میمورنڈم میں مطالبہ کیا کہ معاملے کی جانچ فوری طورپر سی بی آئی کے حوالے کیا جائے۔ اسی طرح سوشیل نیٹ ورک سائٹس پر قتل پر خوشی و جشن منانے والے ذلیل ذہنیت کے افراد کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے ۔ اس موقع پر ایس آئی اؤ بھٹکل کے صدر سید ظہیر ایس ایم ، سکریٹری سید عبود آصف ، ثناء اللہ اسدی ، جماعت اسلامی ہند کے مقامی امیر مجاہد مصطفیٰ ، ناظم ضلع محمد طلحہ سدی باپا، صفوان آرمار، نجیب ائیکری وغیرہ موجود تھے۔


Share: